Tasveer ul Quran - تصویر القرآن

Post on 20-Aug-2021

1 views 0 download

Tags:

description

"تصویر القرآن" پر جامعہ فاروقیہ ، کراچی ، پاکستان کے ، ماہنامہ "الفاروق" کراچی ، جمادی الاول، 1423ھ مطابق جولائی اگست, 2002ع کا تبصرہ ۔ قرآن مجید وہ آفاقی کتاب ہے ، جس کا حرف حرف ہدایت اور راہنمائی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بے شمار تفاسیر اور لامحدود تراجم کے علاوہ قرآن مجید کے کسی خاص مضمون کے بارے میں لکھی گئی کتب بھی لا تعداد ہیں ۔ انہین کتابوں میں "تصویر القرآن" ایک منفرد اضافہ ہے ۔ فاضل مصنف نے نہایت محنت و عرق ریزی سے ترجمہ قرآن کی استعداد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور بلا شبہ وہ اپنی اس جہد پیہم میں کامیاب رہے ہیں ۔ کل انیس ابواب میں مختلف عنوانات کے تحت نیایت آسان الفاظ میں مطلب واضح کیا گیا ہے ۔ قرآن شریف کے بارے میں اہم بنیادی معلومات ، جیسے تعداد حروف قرآن اور تعداد حرکات بھی ذکر کی گئی ہیں ۔ ابتدائی درجات کے طلبہ کے لیے اس کتاب کا پڑھنا نہایت مفید اور مقصد تک رسائی میں بہت معاون ہوگا۔ اسی طرح وہ حضرات جو قرآن شریف کے ترجمہ کا شوق تو رکھتے ہیں لیکن بوجہ مصروفیات کے مستقل وقت نہیں نکال سکتے اس کتاب کا مطالعہ ان کے شوق کی تکمیل کرسکتا ہے۔ کتاب کے آخر میں "لغت القرآن" کے نام سے قرآن مجید کے الفاظ کی ایک منفرد لغت بھی پیش کی گئی ہے جس سے کتاب میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔ بلاشبہ "تصویر القرآن" ایک اہم اور منفرد کتاب ہے جس کا اچھوتا انداز پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔

Transcript of Tasveer ul Quran - تصویر القرآن